Articles in Urdu

ایماندار قیادت ضروری

Saturday  /  Jul 07, 2018 Published Link

میں اپنے گزشتہ مقالوں میں یہ تذکرہ کر چکا ہوں کہ مختلف نا اہل حکومتوں کی وجہ سے پاکستان ، تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔ کسی بھی حکومت نے دور اندیشی سے اس ملک اور اسکی عوام کو طویل مدتی فوائد پہنچانے کی فکر نہیں کی۔ صرف قلیل مدتی منصوبوں کے تحت بڑے پیمانے پر بیرونی قرضے لئے گئے ۔ (cont...)

نظام جمہوریت۔قائد اعظم کی نظر میں

Saturday  /  Aug 11, 2018 Published Link

پاکستان کی بنیادوں میں کچھ طبقات ایسے رچ بس گئے ہیں جس کی وجہ سے جمہوریت اس ملک میں پنپ نہیں سکی۔ میں پچھلے مقالوں میں ایک مختلف نظام جمہوریت کے قیام کی طرف اشارہ کرتا رہا ہوں جو اس طرح قائم کی جائے کہ ملک سے بدعنوانی اور نا انصافی کا نام و نشان مٹ جائے اور کسی خاص طبقے کی اجارہ داری قائم نہ رہ سکے بلکہ ملک کے لئے موزوں ترین ماہرین پر مشتمل ایک ٹیکنو (cont...)کریٹ حکومت قائم کی جاسکے۔

سن دو ہزار سے دو ہزار آٹھ تک تعلیمی پیشرفت

Wednesday  /  Sep 08, 2018 Published Link

جمہوری نظام کی بنیادیں جس اہم عنصر پر قائم ہوتی ہیں وہ ہے تعلیم۔ جب میں 2001ء میں سائنس و ٹیکنالوجی کا وفاقی وزیر اور بعد میں 2008 ء تک چیئر مین اعلیٰ تعلیمی کمیشن تھا تو مجھے اعلیٰ تعلیم کے شعبے پر توجہ دینے کا موقع ملا ۔میں نے حکومت کو مجبور کیا کہ سائنس کے لئے ترقیاتی بجٹ تقریباََ 6000 فیصد اور اعلیٰ تعلیم کے لئے ترقیاتی بجٹ میں 3500 فیصد (cont...)اضافہ کیاجائے.

بدعنوانی سے پاک ارضِ پاکستان

Tuesday  /  Apr 17, 2018 Published Link

بد عنوانی ، دہشت گردی، اور انصاف کی عدم فراہمی پاکستان کی جڑوں کو تیزی سے کھوکھلا کررہی ہے۔ یہی وہ سماجی مسائل ہیں جن کی وجہ سے ملک میں غربت، انتشار بے چینی اور بیروزگاری عروج پر ہے۔ لہٰذا اسوقت جس قدر بھی ہوسکے تمام محب وطن ساتھیوں کو مندرجہ ذیل عوامل کے سدباب کی بھرپور کوششیں کرنی چاہئیں۔ ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ بدعنوانی کی قولاً اور عملاً سخت مخالفت کی ہے۔

نظام حکومت کی بحث

Wednesday  /  May 09, 2018 Published Link

ستر سالہ دور آزادی میں پاکستان میں متعدد حکومتیں آئیں اور ہر ایک نے ملکی ترقی اور عوام کے لئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے سبز باغات دکھائے اور اپنے منشور کا اہم حصہ بنایا لیکن ان سب زبانی کلامی دعوئوں پر عملدرآمد کبھی نہ ہواس کا اندازہ بین الاقوامی درجہ بندی کے مختلف اشارئیے مثلاًغربت کی سطح، خواندگی، انسانی ترقیاتی اشارئیے، برآمدات، بجٹ کے خسارے، جدت طرازی کی سطح، کاروبار ی سہولتیں وغیرہ انہیں شرمندہ کرنے کے لئے کافی ہیں ۔

ایک مختلف جمہوریت ؟

Wednesday  /  Jun 16, 2018 Published Link

آج کا دور سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے۔کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کی بنیاد تعلیم، سائنس ،ٹیکنالوجی اور جدت طرازی پر منحصر ہے اور اس ترقی کے حصول کے لئے معیاری افرادی قوت کی تشکیل ضروری ہے جو تعلیم اورپیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ ہو اور اعلیٰ و جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔اب کو ئی بھی ملک محض قدرتی وسائل کے (cont...)ذخائر کے بل بوتے پر ترقی نہیں کر سکتا۔

کیسا نظام حکومت؟

Friday  /  Sep 15, 2017 Published Link

معزز قارئین پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے جس کی وجہ مختلف مسائل ہیں جو اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹے جارہے ہیں ۔ لیکن ان میں سے دو منسلکہ مسائل سرفہرست ہیںاول ناخواندگی اور جہالت، جس کی بدولت بدعنوان افرادبار بار منتخب ہو کراسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں اوردوم جاگیرداری نظام کا شکنجہ ،جوکہ ملک میں ہونے والی ہر سطح کی بدعنوانی کا ذمہ دار ہے حتیٰ کہ ملک میں بد ترین ناخواندگی بھی انہیں کی بدولت ہے کیونکہ اس طبقے کی ہر ممکن کوشش ہو تی ہےکہ تعلیم کو کبھی بھی قومی منصوبوں میں ترجیح نہ دی جائے ۔